ٹی 20ورلڈ کپ کے بعد ٹیم کا کپتان کون ہو گا،نام سامنے آگیا ،جا نئے

لاہور( اے بی این نیوز    ) ٹی 02 درلڈ کپ کے بعد قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد قیادت کی تبدیلی سے متعلق بحث تیز ہو گئی ہے۔ ٹورنامنٹ میں ناقص نتائج کے بعد کپتان کے مستقبل پر سوالات اٹھنے لگے ہیں اور کرکٹ حلقوں میں نئے قائد کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ ٹیم کی حالیہ کارکردگی کے بعد کپتان کے معاملے پر سنجیدگی سے سوچ بچار شروع ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قیادت میں تبدیلی زیر غور ہے اور آئندہ سیریز سے قبل اہم فیصلہ متوقع ہو سکتا ہے۔

شعیب ملک نے دعویٰ کیا کہ موجودہ کپتان سلمان علی آغا کی جگہ آل راؤنڈر شاداب خان کو ممکنہ طور پر قیادت سونپی جا سکتی ہے۔ ان کے مطابق شاداب خان کا نام کپتانی کے لیے سامنے آنا شروع ہو گیا ہے اور ماضی میں بھی انہیں یہ ذمہ داری دینے کی خواہش موجود تھی تاہم اس وقت وہ انجری کا شکار تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سلمان علی آغا کی قیادت اور ورلڈ کپ میں محدود کارکردگی نے ان کی کپتانی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ شعیب ملک کے مطابق ٹیم میں بااعتماد اور جارحانہ قیادت کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ بڑے مقابلوں میں بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

دوسری جانب شائقین کرکٹ بھی قومی ٹیم کے مستقبل کے بارے میں متفکر نظر آتے ہیں اور سماجی ذرائع ابلاغ پر کپتانی کی تبدیلی سے متعلق مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔ کرکٹ مبصرین کے مطابق حتمی فیصلہ بورڈ کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *