محکمہ بلدیات پنجاب کا نوٹیفکیشن جاری
ماڈل ٹاؤن سب سے بڑا ٹاؤن قرار، 77 یونین کونسلیں شامل
لاہور (محمد منصور ممتاز سے )
محکمہ بلدیات پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع لاہور کی ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز میں یونین کونسلوں کی تعداد کا باضابطہ تعین کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے تحت لاہور کے مختلف ٹاؤنز کو یونین کونسلوں میں تقسیم کر کے بلدیاتی نظام کو مزید منظم کرنے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔
جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڈل ٹاؤن سب سے بڑا ٹاؤن قرار پایا ہے جو 77 یونین کونسلوں پر مشتمل ہوگا۔ اسی طرح ٹاؤن میونسپل کارپوریشن شالیمار میں 72، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لاہور سٹی میں 69، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن راوی میں 52 یونین کونسلیں شامل کی گئی ہیں۔
اسی طرح ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نشتر میں 40، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن علامہ اقبال میں 37، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن رائے ونڈ میں 32، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن صدر میں 29 جبکہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن واہگہ میں 25 یونین کونسلیں شامل ہوں گی۔
محکمہ بلدیات کے مطابق لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں قائم کیے جانے والے نئے بلدیاتی اداروں کے حوالے سے بھی علیحدہ علیحدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ہیں تاکہ بلدیاتی نظام کی تشکیل اور انتظامی امور کو جلد از جلد مکمل کیا جا سکے۔