عمرکوٹ سندھ بیوروچیف زیب بنگلانی۔سول سوسائٹی سپورٹ پروگرام کی جانب سے عورتوں کے عالمی دن کے موقع پر شیوو مندر عمرکوٹ میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ وومین گروپ کے صدر جنت قائمخانی نے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عورت معاشرے کی بنیاد ہے اور اس کی ترقی کے بغیر معاشرے کی ترقی ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ عورتوں کو تعلیم، صحت اور بااختیار بنانے کے مواقع فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عورتوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ ایک بااختیار اور خوشحال معاشرہ تشکیل دیا جا سکے