تل ابیب ( اے بی این نیوز ) اسرائیلی وزیر خارجہ نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کے ساتھ لامحدود یا طویل عرصے تک جاری رہنے والی جنگ نہیں چاہتا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کے باوجود اسرائیل کا مقصد خطے میں ایک نہ ختم ہونے والے تنازع کو جنم دینا نہیں ہے بلکہ اپنے دفاع اور سکیورٹی خدشات کو ختم کرنا ہے۔ جنگ کے خاتمے کے وقت اور طریقہ کار سے متعلق امریکا کے ساتھ قریبی مشاورت کی جائے گی۔ ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اس حوالے سے مسلسل رابطہ موجود ہے تاکہ آئندہ کے فیصلے مشترکہ حکمت عملی کے تحت کیے جا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو ایران سے لاحق طویل مدتی خطرات کو ختم کرنا ضروری ہے۔ ان کے بقول موجودہ کارروائیوں کا مقصد ایسے خطرات کو کم کرنا ہے جو مستقبل میں اسرائیل کی سلامتی کے لیے بڑا چیلنج بن سکتے ہیں۔وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیل خطے میں اپنی سلامتی اور عوام کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتا ہے اور اسی تناظر میں دفاعی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ جنگ کو غیر ضروری طور پر طویل کرنا اسرائیل کی پالیسی نہیں ہے۔