پاکستان میں عیدالفطر کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے عید کا چاند نظر آنے کے حوالے سے پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر انجم نذیر نے عید کے چاند کے حوالے سے بتایا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 مارچ کو اسلام آباد میں ہوگا تاہم 19 مارچ کو عید کا چاند نظر آنا ناممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ چاند 19 تاریخ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجکر 23 منٹ پر نظر آئے گا، غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے چند منٹ ہوگی جب کہ چاند کی عمر 14 گھنٹے سے زیادہ ہونے پر ٹیلی سکوپ کے ذریعے بھی دیکھا جا سکے گا۔

محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق چاند کو 12 گھنٹے پرانا ہونے پر دیکھنا سائنسی طور پر ناممکن ہے، اسے دوربین کے ذریعے دیکھنا بھی مشکل ہے اور عام آنکھ اسے نہیں دیکھ سکتی۔

انجم نذیر نے مزید کہا کہ اس سال ایسا لگتا ہے کہ رمضان المبارک کے 30 دن ہوں گے اور شوال کا پہلا دن یعنی عید 21 مارچ بروز ہفتہ کو ہو سکتی ہے تاہم اس کا باقاعدہ اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *