بارشوں کانیاسپیل؛محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے لاہور اورکراچی میں موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی۔
لاہور شہر میں صبح کے اوقات میں آسمان پر بادل موجود ہیں اور ٹھنڈی ہوا چلنے سے ہلکی سردی محسوس کی جا رہی ہے، 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے اور شہر میں آج بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہر میں 60 سے 70 فیصد تک بارش کا امکان ظاہرکیاہے، بارشوں کا سلسلہ 16 مارچ تک جاری رہے گاجس کے نتیجے میں گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا،پارہ 4ڈگری تک گرے گا۔
پنجاب میں طوفانی بارشوں کی دستک کے باعث فصلوں کو بچانے کے لیے ہنگامی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا تے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کردیاگیاہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہورمیں دن بھر سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہے گی اور مطلع ابر الود رہے گا،تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے درمیان شہر بھر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17اورزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 رہے گا،شہر میں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی،ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ہوگا۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا مطلع اس وقت جزوی ابر آلود ہونے کے ساتھ موسم مرطوب ہے،کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے اورپارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان۔دن میں تیز دھوپ کے باعث گرمی بڑھے گی،موسم گرم و خشک رہے گا.محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے،مغربی سمت سے 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہے۔
اے کیوآئی کے مطابق شہر کا فضائی معیار تسلی بخش قراردیاگیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *