عالمی میڈیا اور ماہرین کو تشویش میں مبتلا کر دیا

ایران کے خلاف امریکا اور اسرائ*یل کا مذہبی جنگ کا پروپیگنڈا جاری ہے جس نے عالمی میڈیا اور ماہرین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ کی ایونجلیک مسیحی حلقوں کے خصوصی دعائیہ اجتماعات میں شرکت جاری ہے تو دوسری جانب اسرائ*یلی وزیراعظم نیتن یاہو نےکہا ہے ان کی فوجی کارروائی دراصل ’مسیحا کی واپسی‘ کی راہ ہموار کر رہی ہے۔
امریکا اور اسرائ*یل نے ایران پر حم*لےکو مذہبی اور بائبل کے تناظر میں پیش کیا ہے جس سے عالمی سطح پر بحث چھڑ گئی ہے۔
اس سے قبل امریکی فوج میں دعوے سامنے آئے تھےکہ صدر ٹرمپ کو روحانی طور پر منتخب کیا گیا ہے اور فوجیوں کو مذہبی تقریبات اور دعاؤں کے ذریعے حوصلہ دیا جا رہا ہے۔
ماہرین کہتے ہیں جب جنگ کو مقدس اصطلاحات میں بیان کیا جائے تو سیاسی سمجھوتہ مشکل ہوجاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *