ایران کا زیر زمین پورا شہر میزائلوں سے لیس

تہران: ایران نے اپنے ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے زیر زمین میزائل بیس کو دنیا کے سامنے پیش کر دیا ہے۔

ایرانی انقلابی گارڈ کور (IRGC) نے اس سہولت کو “میزائل سٹی” قرار دیا ہے، جس میں جدید ہتھیاروں سے لیس لمبی سرنگیں ہیں۔


ایران کے سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی دو منٹ، 17 سیکنڈ کی ویڈیو میں ایرانی فوجی حکام کو خفیہ اڈے کا معائنہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اس ہتھیاروں میں ایران کے جدید ترین میزائل شامل ہیں جن میں خیبر شکان، قدر ایچ، سجیل اور پاوہ زمین سے حملہ کرنے والے کروز میزائل شامل ہیں۔ یہ وہ میزائل ہیں جو اسرائیل کے خلاف حالیہ حملوں میں بھی استعمال ہوئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *