علامہ ناصر عباس بارے افسوسناک خبر ،یا اللہ خیر

اسلام آباد. ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا ہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس کی طبیعت ناساز ہوگئی، پارلیمنٹرینز تک کھانا پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان نے بتایا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کا وفد کھانا پہنچانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیا ہے۔ پارلیمنٹرینز تک کھانا پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا رہی، خواتین اراکین بھی اندر موجود ہیں، تشویش بڑھ گئی ہے، ہم دروازے پر موجود ہیں مگر داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم احمد اقبال رضوی کا کہنا ہے کہ ملک میں فسطائیت اور جبر کا ماحول مسلط کیا گیا ہے، عوامی مینڈیٹ کی توہین کی جارہی ہے۔ جس جماعت نے 180 نشستیں جیتیں اس کی قیادت جیل میں ہے، کم نشستیں رکھنے والوں کو حکومت دینا ناانصافی ہے، پاکستان کی جمہوریت کمزور کی جارہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *