مردان میں چاند نظر آنے کی اطلاعات!

پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کی تحصیل رستم کے علاقے گڑیالہ میں چاند نظر آنے کی غیر سرکاری اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق کم از کم 6 افراد نے چاند نظر آنے کی تصدیق کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس کے بعد علاقے میں شہریوں کی بڑی تعداد نے اپنی توجہ آسمان کی طرف کر لی۔

اطلاعات کے مطابق چاند نظر آنے کی خبر کے بعد مقامی سطح پر بھی عید کی تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں اور لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تاہم چاند نظر آنے سے متعلق حتمی اور باضابطہ اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

اس لیے اس مرحلے پر ان اطلاعات کو غیر سرکاری قرار دیا جا رہا ہے، جب کہ عید کے حوالے سے حتمی فیصلہ سرکاری اعلان کے بعد ہی کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *