ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت کا زیر تعمیر تعلقہ اسپتال گھوڑاباری کا دورہ

ٹھٹھہ، ڈسٹرکٹ رپوٹر ایم اعجاز چانڈیو مھرانوی سے
ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت نے تعلقہ گھوڑاباری میں زیر تعمیر تعلقہ اسپتال کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے موقع پر چیئرمین ٹاؤن کمیٹی گھوڑاباری محمد رمضان پنہور سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے اسپتال کی مختلف جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور کام پر بریفنگ لی۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کو مقررہ معیار اور بروقت مکمل کیا جائے، جبکہ تعمیر کے دوران حفاظتی اصولوں اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔
اس موقع پر چیئرمین ٹاؤن کمیٹی محمد رمضان پنہور نے ڈپٹی کمشنر کو جاری منصوبے اور درپیش امور کے حوالے سے آگاہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسپتال کی تکمیل کے بعد علاقے کے عوام کو جدید طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *