- ٹھٹہ ڈسٹرکٹ رپوٹر ایم اعجاز چانڈیو مھرانوی سے *
پریس رلیز (شعبہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ)
ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائیاں
گٹکا مٹیریل سپلائی کرنے کی کوشش ناکام
20 گٹکا / مٹیریل فروش اور 1 منشیات فروش سمیت 21 ملزمان گرفتار
418 کلو گٹکا مٹیریل، 5460 پڑیاں گٹکا ماوا، 1 ٹرک، 1 الٹو کار، 1 موٹر سائیکل اور 25 بیگز دیسی شراب برآمد، مقدمات درج
👈 ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپیکٹر محمد علی ڈامرا بمعہ اسٹاف نے دوران گشت آری کیمپ گھارو پر کامیاب کارروائی کرکے ٹرک نمبر C-364 میں گٹکا مٹیریل سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر 1 ملزم غلام حسین ولد حاجی لغاری کو 300 کلو گٹکا مٹیریل اور 300 پڑیاں گٹکا ماوا سمیت گرفتار کرلیا۔
👈ایس ایچ او تھانہ ساکرو انسپیکٹر محمد شھزاد الیاس بمعہ اسٹاف نے دوران سنیپ چیکنگ ٹانکانی اسٹاپ پر کارروائی کرکے آلٹو کار نمبر BXZ-813 میں گٹکا مٹیریل سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر 1 ملزم پرویز خان ولد عبدالشکور پٹھان کو 108 کلو گٹکا مٹیریل اور 300 پڑیاں گٹکا ماوا سمیت گرفتار کرلیا
👈 اس کے علاؤہ تھانہ ٹھٹہ، مکلی، گھارو، دہابیجی، ساکرو، گھوڑاباڑی، کینجھر اور جھمپیر پولیس نے مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کرکے 18 گٹکا فروش ملزمان اکرم ولد رسول بخش چانڈیو، میر مرتضیٰ ولد تراب علی جوکھیو، چنیسر ولد محمد عرس بروہی، علی رضا ولد جان جاکھرو، علی اکبر ولد اللہ ڈنو گندرو، اکبر ولد اللہ ڈنو گندرو، ذوالفقار ولد علی محمد ملاح، گل محمد ولد حاجی ڈولن بيلیچو، نظیر احمد ولد گل محمد بیلیچو، عبدالعزیز ولد ماموں کھڈائی، شیر علی شاہ ولد حبیب شاہ، نصیر احمد ولد اللہ ڈنو ھیجب جاکھرو، یوسف ولد محمد رمضان گندرو، اختر ولد غلام مصطفیٰ گندرو، غلام قادر عرف قادری ولد لونگ گندرو، ایاز احمد ولد نظیر احمد شورو، ذوالفقار ولد علی محمد ملاح، عبدالحفیظ ولد حاجی کھیو، اشرف عرف غوثو ولد مصری ھولانی ملاح اور 1 منشیات فروش ملزم امیر حسن ولد ھارون چاندیو کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4860 پڑیاں گٹکا ماوا، 10 کلو گٹکا مٹیریل، 1 موٹر سائیکل اور 25 بیگز دیسی شراب برآمد کرلیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں پر منشیات آرڈیننس اور گٹکا ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں۔
ترجمان ٹھٹہ پولیس