یومِ مزدور کے موقع پر پُر وقار تقریب کا اہتمام

سردار منصب علی ڈوگر MPA کا خصوصی خطاب
پاکپتن(ڈسٹرکٹ بیورو چیف)تفصیلات کے مطابق یومِ مزدور کے موقع پر زیرِ اہتمام رانا علی احمد۔مہر عتیق الرحمٰن اور رانا پرویز جوئیہ و برادران کے بمقام 36sp سلامت پورہ میں ایک پُر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآنِ پاک سے کیا گیا۔تقریب کی صدارت محترم جناب صاحبزادہ پروفیسر حکیم خواجہ عرفان افضل نے کی۔تقریب میں مہمانِ خصوصی علاقے کی شان محترم جناب سردار منصب علی ڈوگر MPA صاحب تشریف لائے اور خصوصی خطاب کیا۔خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بالخصوص مزدور طبقہ کا احساس ہے اور ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم عوامی مسائل کے حل کیلیئے کوشاں ہیں جس کا منہ بولتا ثبوت چک نمبر 32sp.چک نمبر 36sp کلاں اور دیگر دیہاتوں میں پختہ کھالہ جات و نالیاں۔ٹف ٹائل۔سولنگ اور سڑکوں کی مرمت کے کام مکمل ہو چُکے ہیں۔MPA صاحب نے عوام کے مسائل سُنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کروائی۔قاری خواجہ صاحب نے خوصاََ چک نمبر 36sp کلاں کے تعمراتی کام مکمل ہونے پر سردار صاحب کی کاوشوں کو سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔تقریب میں صاحبزادہ قاری خواجہ فیض فرید پیرزادہ(پرنٹ میڈیا پریس کلب پاکپتن رجسٹرڈ)۔سید نسیم عسکری(صدر حسینی پریس کلب پاکپتن رجسٹرڈ)۔پھول خاں نیازی(ضلعی صدر لیبر ونگ .Pk)۔رضا خاں بلوچ(نائب صدر لیبر ونگ .Pk)۔رانا ابراہیم(المدینہ الیکٹرونکس)خواجہ معروف احمد۔خواجہ ثقلین احمد۔رانا نوید جوئیہ(کوارڈینیٹر PP 197۔صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ ن 36sp Pk)رضوان خاں چانڈیو بلوچ اور مختلف سیاسی۔سماجی اور کاروباری حضرات نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر دُعائے خیر کی گئی اور کھانے کا پُر وقار اہتمام کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *