ٹھٹھہ – کینجھر جھیل میں خطرناک مجرم تاجر نظام بروہی کے بھائی نیاز بروہی پہ خونی حملہ کر کہ شدید زخمی کر کہ 2 لاکھ نقد چھین کر فرار ہوگئے،

ٹھٹہ ڈسٹرکٹ رپوٹر ایم اعجاز چانڈیو مھرانوی سے
تفصیل کے مطابق ضلع ٹھٹہ کے کینجھر تھانے کی حدود میں رہنے والی معزز کاروباری شخصیت نظام الدین بروہی نے ٹھٹہ پہنچ کر ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نواز عرف نانک بروہی، شمعون بروہی، واحد ڈنو عرف پوڑھو بروہی اور مولابخش بروہی، جو ضلع سجاول کے دڑو ٹاؤن کے قریب کچے کے مسلح جرائم پیشہ افراد ہیں، جنو نے کینجھر کے قریب ان کی زمین پر کام کرنے والے ان کے بھائی نیاز احمد بروہی پر خونی حملہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں نے ان کے بھائی کو شدید زخمی کرکے اس کے پاس موجود 2 لاکھ روپے نقد چھین لیے اور فرار ہو گئے۔ اس واقعے کی رپورٹ کینجھر تھانے میں درج کرائی جا چکی ہے، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پولیس اب تک ان خطرناک ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔ جبکہ حملہ آور بدستور آزاد گھوم رہے ہیں اور انہیں مزید سنگین دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔
نظام الدین بروہی نے ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے مزید کہا کہ ملزمان نواز عرف نانک بروہی اور شمعون بروہی کینجھر جھیل کے قریب کنبھيو گولائی کے مقام پر ایک چائے کے ہوٹل کی آڑ میں غیر قانونی سرگرمیاں چلا رہے ہیں، جہاں وہ حیدرآباد آنے جانے والی مال بردار گاڑیوں سے چوری شدہ آٹا، چاول اور دیگر قیمتی سامان آدھی قیمت پر خریدتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہاں کھلے عام چرس اور شراب فروخت کی جا رہی ہے جس سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے، مگر ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔
آخر میں نظام الدین بروہی نے آئی جی سندھ پولیس، ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی ٹھٹہ سے مطالبہ کیا کہ ان خطرناک جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کو فوری طور پر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، انہیں تحفظ فراہم کیا جائے اور کینجھر و گردونواح کے نوجوانوں کو منشیات جیسی لعنت سے بچایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *