ٹھٹھہ: ڈسٹرکٹ رپوٹر ایم اعجاز چانڈیومھرانوی سے
ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت سے زہبسٹ کیمپس گھارو کے ہیڈ ڈاکٹر وجے کمار نے ملاقات کی، جس میں باہمی تعاون کے فروغ اور تعلیمی و سماجی ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کو انتہائی مفید قرار دیا گیا جس میں زیبسٹ گھارو کیمپس اور ضلعی انتظامیہ ٹھٹھہ کے درمیان جلد مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) طے پانے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر باہمی اشتراک کے مختلف شعبوں پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں مستحق طلبہ کے لیے اسکالرشپس کے مواقع بڑھانے، ضلعی انتظامیہ کے ملازمین کے لیے پیشہ ورانہ تربیتی پروگرامز کے انعقاد اور کمیونٹی سروسز کے ذریعے سماجی بہتری کے اقدامات پر خصوصی توجہ دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ تعلیمی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان تعاون سے نہ صرف نوجوانوں کو بہتر مواقع میسر آئیں گے بلکہ علاقے کی مجموعی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔
دونوں فریقین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ شراکت داری تعلیم، بااختیاری اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی اور ٹھٹھہ کے عوام کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گی۔
ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت سے زہبسٹ کیمپس گھارو کے ہیڈ ڈاکٹر وجے کمار نے ملاقات کی