ٹھٹھہ: ڈسٹرکٹ رپوٹر ایم اعجاز چانڈیو مھرانوی سے
ڈپٹی کمشنر سرمد علی بھاگت کی زیر صدارت ونڈ پاور پراجیکٹس سے متعلق فنڈز کے مؤثر استعمال، سیکیورٹی انتظامات اور دیگر درپیش مسائل کا جائزہ لینے کے متعلق اہم اجلاس دربار ھال مکلی میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران، توانائی کے نمائندگان اور ضلعی انتظامیہ کے حکام نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ ونڈ پاور منصوبوں کے مختص فنڈز کو شفاف اور مؤثر انداز میں استعمال کیا جائے تاکہ مقامی آبادی کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچ سکے۔
اجلاس میں کمپنیوں کی سیکیورٹی کے معاملات پر بھی غور کیا گیا اور اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرمایہ کاری کے تحفظ کے لیے فول پروف سیکیورٹی ناگزیر ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ فنڈز کے استعمال کی نگرانی کے لیے ایک خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو باقاعدگی سے رپورٹ پیش کرے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ تمام فنڈز قواعد و ضوابط کے مطابق خرچ ہو رہے ہیں۔
اس موقع پر سماجی بہتری کے اقدامات کے تحت مستحق طلبہ کے لیے زیبسٹ میں اسکالرشپس دینے کی تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا تاکہ علاقے کے نوجوانوں کو تعلیمی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
ڈپٹی کمشنر نے زور دیا کہ مقامی افراد کو روزگار میں ترجیح دی جائے اور ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے جائیں۔
سیکیورٹی انتظامات اور دیگر درپیش مسائل کا جائزہ لینے کے متعلق اہم اجلاس