سینئر صحافی عوامی سماجی شخصیت ملک جمیل ماڑھا عمرہ کی سعادت حاصل کر کے وطن واپس پہنچ گئے

ڈیرہ غازی خا ن بیوروچیف چوھدری احمد ڈیلی جستجو )
سینئر صحافی عوامی سماجی شخصیت ملک جمیل ماڑھا عمرہ کی سعادت حاصل کر کے وطن واپس پہنچ گئے
ڈیرہ غازی خان کے سینئر صحافی اور ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سینئر رکن۔عوامی سماجی انسان ملک جمیل ماڑھا عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب ڈیرہ غازی خان سید نوید نقوی نے اپنے صحافی ساتھیوں کے ہمراہ ان سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔
مبارکباد دیتے ہوئے سید نوید نقوی کا کہنا تھا کہ عمرہ کی ادائیگی کی سعادت نصیب والوں کو ملتی ہے، اور ملک جمیل ماڑھا خوش نصیب ہیں کہ انہیں کعبہ بیت اللہ اور روضہ رسول ﷺ کی زیارت نصیب ہوئی۔
اس موقع پر ملک ربنواز آرائیں، فیاض کھوسہ، زوہیب کمبوہ، غلام عباس شاہ، رائے نواز، کاشف قدیر، چوہدری احمد بخش، سرمد چنگوانی، آصف بلوچ، سمیع اللہ کچھیلا، خلیل بزدار اور محمد زاہد بھی موجود تھے۔
تقریب میں شریک صحافیوں نے ملک جمیل ماڑھا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی صحت و سلامتی کے لیے دعا کی۔
واضح رہے کہ ملک جمیل ماڑھا نہ صرف ایک سینئر صحافی ہیں بلکہ ایک معروف عوامی و سماجی شخصیت بھی ہیں، جو ہمیشہ علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے اور عوامی خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *