آسمانی بجلی گرنے سے 19 سالہ نوجوان جاں بحق

ڈیرہ غازی خان چوھدری احمد سے ) آسمانی بجلی گرنے سے 19 سالہ نوجوان جاں بحق
کوٹ ادو میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں آسمانی بجلی گرنے سے 19 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق نوجوان بارش کے دوران اپنے جانوروں کو کھول کر محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لیے باہر گیا تھا کہ اسی دوران اچانک آسمانی بجلی اس پر آ گری۔
واقعے کے نتیجے میں نوجوان شدید جھلس گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اہل علاقہ کے مطابق حادثہ اچانک پیش آیا جس سے علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی۔
مقامی افراد نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارش اور گرج چمک کے دوران غیر ضروری طور پر کھلے آسمان تلے نہ نکلیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *