ڈیرہ غازیخان چوھدری احمد ڈیلی جستجو )
ڈی پی او ڈیرہ غازیخان نے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر دربار سخی سرور کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکاروں کی کارکردگی کو بھی چیک کیا۔*
دورانِ وزٹ ڈی پی او نے دربار کے داخلی و خارجی راستوں، پارکنگ ایریاز، واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کنٹرول روم کا دورہ کرتے ہوئے سیکیورٹی مانیٹرنگ کے نظام کو بھی چیک کیا۔
ڈی پی او نے موقع پر موجود پولیس افسران، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عرس کے دوران زائرین کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے، داخلی راستوں پر سخت چیکنگ کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عرس کے موقع پر بڑی تعداد میں زائرین کی آمد متوقع ہے، لہٰذا فول پروف سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے جس کے تحت اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان بھی تشکیل دیا گیا ہے تاکہ زائرین کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ڈی پی او نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈیرہ غازیخان پولیس شہریوں اور زائرین کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔