ٹھٹہ ڈسٹرکٹ رپوٹر ایم اعجاز چانڈیو مھرانوی سے*
9 منشیات فروش اور 6 گٹکا فروش سمیت 15 ملزمان گرفتار
1530 پڑیاں گٹکا ماوا، 1 موٹر سائیکل اور 178 بیگز دیسی شراب برآمد، مقدمات درج
ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی کے احکامات پر
تھانہ ٹھٹہ، مکلی، گاڑہو، ساکرو، گھارو، کیٹی بندر، جھرک اور جھمپیر پولیس نے مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کرکے 9 منشیات فروش ملزمان نور احمد ولد اللہ بخش ملاح، نواز ولد علی مورجھریو، اللہ بچایو ولد محمد ھاشم ببر، معشوق علی ولد شیر علی گاھیو، علی شاہ ولد ذوالفقار علی شاہ، غلام مصطفیٰ عرف عطاری ولد امیر بخش انڑ، عبد المجید ولد نور محمد واریو، علی محمد ولد آدم ببر، دوست علی ولد سردار بخش جویو اور 6 گٹکا فروش ملزمان عرس ولد اللہ بخش ملاح، محمد عثمان ولد عبدالرحمٰن پاتاری، اویس ولد محمد حنیف گھرانو، محمد حسن نور محمد واریو، عبدالطیف ولد دائود بروہی، بابو عرف کارو ولد احمد درس کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1530 پڑیاں گٹکا ماوا، 1 موٹر سائیکل اور 178 بیگز دیسی شراب برآمد کرلیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں پر منشیات آرڈیننس اور گٹکا ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں۔
ترجمان ٹھٹہ پولیس
9 منشیات فروش اور 6 گٹکا فروش سمیت 15 ملزمان گرفتار