تہران ( اےبی این نیوز ) مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے دوران ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک امریکی پائلٹ کو ایرانی فورسز نے زندہ گرفتار کر لیا ہے، جس کے بعد خطے کی صورتحال مزید حساس ہو گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق ایک امریکی طیارہ کارروائی کے دوران تباہ ہوا، جس پر سوار پائلٹ نے اپنی جان بچانے کیلئے جہاز سے چھلانگ لگا دی۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے ایرانی حدود میں اترا، جہاں سیکیورٹی فورسز نے اسے حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد ایرانی سیکیورٹی ادارے فوری طور پر متحرک ہو گئے اور مبینہ طور پر پائلٹ کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ تاہم اس حوالے سے امریکی حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق یا ردعمل سامنے نہیں آیا۔