پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ضلع ٹھٹھہ سمیت سندھ بھر میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل کر سراہا احتجاج بن گئے

عالمی سرمایہ داروں و حکمرانوں کی جانب سے ایران و امریکہ کی جنگ کو جواز بنا کر پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ضلع ٹھٹھہ سمیت سندھ بھر میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل کر سراہا احتجاج بن گئے۔

ٹھٹھہ ڈسٹرکٹ رپورٹر
ایماعجاز۔چانڈیو مھرانویس سے
تفصیل کے مطابق ایران اور امریکہ کی ممکنہ جنگ کو بہانہ بنا کر عالمی سرمایہ داروں کی جانب سے دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا گیا، جس کے باعث یہ قیمتیں آسمان تک جا پہنچیں۔ اس کے خلاف ضلع ٹھٹھہ اور سجاول کے مختلف شہروں، جن میں ساکرو، مکلی، دڑو، بٹھورو، غلام اللہ، گھارو، جھڑک اور ٹھٹھہ ٹاؤن شامل ہیں، کے لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کیا۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں مہنگائی، غربت اور بے روزگاری میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، جس نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے ان کا جینا دوبھر کر دیا ہے اور ان کے لیے بنیادی ضروریات پوری کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ٹھٹھہ کے سابق صدر ایڈووکیٹ اعجاز حسین شاہ شکراللہی، ایڈووکیٹ منور علی بھٹو، یاسر جاکھرو، عبدالرزاق خشک، بشیر اللہ سموں، ممتاز شیخ، مٹھڑی سنگت کے دلشاد واریو، ملہار خان خشک، ایڈووکیٹ فاضل آکاش عباسی، اعجاز احمد پلیجو، رزاق چانڈیو اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ ہزاروں افراد نے احتجاج کرتے ہوئے عالمی سرمایہ داروں اور حکومت کی پالیسیوں کو عوام دشمن قرار دیا۔
مظاہرین نے کہا کہ جنگ کو بہانہ بنا کر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر کے ملک میں غربت، مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی، کرپشن اور خودکشیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر قیمتوں میں کمی نہ کی گئی تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا اور یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *