جیکب آباد (نامه نگار) پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف عوامی ردعمل شدت اختیار کر گیا، عام انسان تحریک کی جانب سے بھرپور احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
ریلی کی قیادت مرکزی رہنماؤں سید علی شاہ، الطاف میرانی، مجب کھوسو ندیم جویو عیان بلوچ عاشق لاشاري سيد ناصر شاھ اور ديگر نے کی، جبکہ مظاہرین کی بڑی تعداد نے شہر کے مختلف شاہراہوں پر مارچ کیا۔
شرکاء نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کا مطالبہ کیا۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، اگر فوری ریلیف نہ دیا گیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔