موسم صاف ہوا توآسمان پردلکش نظارہ دیکھا جاسکے گا‘ ماہرین فلکیات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 25 فروری2026ء) ماہرین فلکیات کے مطابق 28فروری کوآسمان پرایک ساتھ چھ سیارے جلوہ گرہوں گے اورموسم صاف ہوا تو آسمان پردلکش نظارہ دیکھا جاسکے گا۔
ماہرفلکیات ڈاکٹرجاوید اقبال کے مطابق 28فروری کو چھ سیارے مرکری، وینس، مشتری، زحل، یورینس اور نیپچون کی شاندارپلانیٹری پریڈ ہوگی ۔سورج غروب ہونے کے 30 منٹ بعد یہ دلکش نظارہ دیکھا جاسکے گا۔عطارد،زہرہ،زحل اور مشتری انسانی آنکھ سے جبکہ یورینس اور نیپچون کو دوربین یا ٹیلی اسکوپ سے دیکھا جاسکے گا۔