پیٹرول سستا ہوگیا بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد: ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو کھولنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں جب کہ سونا اور کرپٹو کرنسی مہنگی ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 85 ڈالر فی اونس مہنگا ہوگیا اور عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 85 روپے اضافے سے 4 ہزار 894 ڈالر تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی، عالمی منڈی میں خام تیل 11.5 فیصد سستا ہوگیا، خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 10 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل 81 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہورہا ہے اور امریکی خام تیل بھی 11 ڈالر سستا ہونے سے 83 ڈالر میں فروخت ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز کو تجارتی بحری جہازوں کے لیے مکمل طور پر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ X (سابقہ ​​ٹویٹر) پر ایک پیغام میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی بحری جہازوں کے لیے کھول دیا گیا ہے اور یہ راستہ جنگ بندی کی بقیہ مدت تک مکمل طور پر فعال رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران تجارتی جہاز رانی جاری رہے گی تاہم بحری جہازوں کو ایران کی بندرگاہوں اور میری ٹائم افیئرز آرگنائزیشن کے تعاون سے پہلے سے طے شدہ راستوں پر سفر کرنا ہوگا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو کھولنے پر ایران کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *