امریکہ ایران کے مابین پھر کشیدگی میں اضافہ،دونوں اپنے اپنے موقف پر ڈٹ گئے

واشنگٹن میں امریکی سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو نے ایران(   USIranTensions ) کے آبنائے ہرمز پر کنٹرول سے متعلق مؤقف کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی بین الاقوامی آبی گزرگاہ پر (  StraitOfHormuz       )کسی ملک کی اجارہ داری قبول نہیں کی جا سکتی۔مارکو روبیو کے مطابق ایران خطے میں جہاز رانی کے عمل میں رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے، جو عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ بین الاقوامی سمندری قوانین پر مکمل عملدرآمد ضروری ہے تاکہ عالمی سطح پر آزاد بحری نقل و حرکت برقرار رہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے واضح کیا ہے کہ امریکی قیادت صرف ایسے کسی بھی معاہدے کو قبول کرے گی جس میں امریکی عوام کے مفادات کو ترجیح دی جائے۔ بیان میں کہا گیا کہ ایران کو کسی بھی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

امریکی انتظامیہ کے مطابق ایران پر دباؤ برقرار رکھا جائے گا تاکہ وہ یورینیم کی افزودگی جیسے حساس جوہری پروگرام کو محدود کرے۔ واشنگٹن نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ خطے میں استحکام کے لیے سفارتی اور سیکیورٹی دونوں سطحوں پر اقدامات جاری رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *