سیالکوٹ(قاری خواجہ صاحب)تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں محکمہ جنگلات ڈویژن موٹر سائیکلوں کی تقسیم کی تقریب میں چوہدری ارشاد اللہ گوندل ڈپٹی کنزرویٹر آف فاریسٹ سیالکوٹ نے فاریسٹ رینجر کے ملازمین میں چالیس موٹر سائیکلوں کی چابیاں تقسیم کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن محفوظ جنگلات پنجاب پروگرام کے تحت آج موٹر سائیکل تقسیم کی گئی ہیں اس موقع پر اسٹنٹ کنزرویٹر آف فاریسٹ سیالکوٹ عاطف پریم اسٹنٹ کنزرویٹر آف فاریسٹ ناروال چوہدری قاسم خنیف فاریسٹ پروٹیکشن آفیسرز راشد بشیر چھٹہ ڈسکہ پسرور شکر گڑھ بھی موجود تھے محکمہ فاریسٹ رینجرز سیالکوٹ کے فاریسٹرز سے ڈپٹی کنزرویٹر آف فاریسٹ سیالکوٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ موٹر سائیکل دینے کا مقصد جنگلات کو محفوظ کرنا ہے اور لکڑی چوری کو روکنا ہے پاکستان میں جنگلات کی کٹائی کے باعث رقبہ کم ہو رہا ہے جس کی وجہ سے یہ اہم قومی مسئلہ ہے پاکستان میں ماحولیاتی نقصانات کو کم کرنے کے لیے دہہی معیشتوں کو لاحق خطرات پر قابو پانے کے لیے جنگلات میں اضافہ انتہائی ضروری ہے ایک اندازے کے مطابق 2050 تک چھ ارب لوگ شہروں میں آباد ہوں گے کنکریٹ کنسٹرکشن کی وجہ سے خالی جگہوں پر درخت اور پودے لگانے کی ضرورت زیادہ بڑھ جائے گی اس صورتحال میں شجر کاری کر کے ماحول اور زندگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے جنگلات کے زیادہ سے زیادہ تحفظ کے لیے موثر نگرانی قوانین پر سختی سے عمل پیرا ہونا ضروری ہے درختوں کی کٹائی کی وجہ سے فضاء میں کاربن ڈائی آکسائیڈ میں اضافہ اور قدرتی ہوا میں عدم توازن پیدا ہوتا ہے جو گلوبل وارمنگ کا بڑا سبب ہے فاریسٹ رینجر ڈیپارٹمنٹ سیالکوٹ نے سکولوں اور کالجوں میں شجر کاری اور اس کے متعلق آگاہی مہم بھرپور چلائی ہے جنگلات کی غیر قانونی کٹائی سنگین جرم ہے اور حکومت اس پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات کرے گی۔
محکمہ جنگلات پنجاب سیالکوٹ ڈویژن میں فیلڈسٹاف کے لئے موٹر سائیکل تقسیم کی تقریب کا انعقاد