ٹھاروشاہ /
رپورٹ کاشان غفار خانزادہ
بریکنگ نیوز
ایس ایچ او ٹھاروشاہ اسد نبی کھچی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ٹھاروشاہ کے قریبی گاؤں دربیلوں میں چوری کی واردات کا سراغ لگا لیا۔ پولیس نے محمد یوسف ملک کے گھر سے 24 گھنٹوں کے اندر چوری ہونے والا سامان برآمد کر لیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان سجاد علی گوپانگ اور سمیر علی گوپانگ کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 5 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی، سولر پلیٹس، بیٹری، کپڑے اور دیگر قیمتی سامان برآمد کیا گیا۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی۔