ابوظہبی(اے بی این نیوز)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے مئی 2026 کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔
سرکاری اعلان کے مطابق ملک میں ایندھن کی مجموعی قیمتوں میں تقریباً 8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کے رجحان کے مطابق کیا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں سپر 98 پیٹرول کی نئی قیمت 3.66 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جو کہ پاکستانی کرنسی میں تقریباً 278 روپے بنتی ہے۔