ہم بنیان مرصوص ہیں


(ترجمہ)حقیقت یہ ہے کہ اللہ ان بندوں سے محبت کرتا ہے جو اس کے راستے میں اس طرح صف بنا کر لڑتے ہیں جیسے وہ سیسہ پلائی ہوئی عمارت ہوں۔محب الوطنی کا آب حیات پی کر پاک فوج کو سیسہ پلائی عمارت بنانے والے خدا کے محبوب بندوں نے گائے کا پیشاب پینے والوں کو آپریشن بنیان مرصوص میں اپنی ایمانی ودفاعی طاقت و مہارت سے زلت آمیز شکست کی دھول چٹائی۔ جب بزدل دشمن اسلام و پاکستان نے خاموشی سے وار کرکے ہمارے جذبہ جہاد میں شہادت کے طلبگار شیروں کو نشانہ بنایا تو موت کے پہرے میں جینے والے پاک فوج کے دلیروں نے اعلانیہ للکار سے دشمن کی غلط فہمی کو عبرت ناک نصیحت میں بدل دیا۔
اقتدار کی حوس میں سیاست کی بندوق سے اپنے ہی ملک کے وجود کو داغدار کرنے والے غرور و تکبر کے نشے میں مبتلا بھارتی وزیراعظم مودی نے پاک فوج کی فاتحانہ کاروائیوں کا اعتراف کرکے اپنی عوام و فوج کو پاکستانی قابلیت سے آگاہ کیا۔گائے کے پیشاب سے اپنے ضمیروں کو بدبودار رکھنے والوں کو پاک فضائیہ کے زم زم پینے والوں نے آسمانی مدد کا نظارہ کروایا۔پاک فضائیہ نے جو میزائل داغے ان کا نام فتح تھا فتح بھی قرآن پاک کی ایک آیات کا نام ہے جس کا نزول بھی اسی ماہ ذوالقعدہ میں ہوا یہ بھی دلچسپ بات ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص میں حملے کا جو وقت متعین کیا گیا وہ بھی قرآن کی ہدایات کے تناظر میں تھا (ترجمہ) قسم ہے اُن لشکروں کی جو صبح کے وقت تاراج کرتے ہیں۔حملہ کرتے وقت جو اللہ کی واحدانیت کے نعرے لگائے گئے ان کی شہادت بھی صحیح بخاری سے ملتی ہے قرآن و سنت کو ہمراہ لے کر دشمن پر جو فتح خدا نے دی وہ پوری دنیا میں پاکستان کی عزت و بہادری اور دفاع کا معرکہ حق بن گئی۔
اسلام و پاکستان اپنے دشمنوں کے بارے میں بھی جذبہ انسانیت رکھتے ہیں یہی وجہ تھی کہ ہمسایہ ملک کی عام عوام کو ناحق مارنے کی بجائے ان کی بدحواس طاقت کے ہوش ٹھکانے لگائے گئے جس میں یہ سبق دینا تھا کہ بے قصور عوام کو نشانہ بنانے کی بزدلی دیکھانا پاکستان کی فوج اور عوام کا معیار نہیں ہے۔ہم انسانی قدروں پر جینے والی پُر امن قوم ہیں جنہیں دشمن بھی غیر معیاری ملا جو پاکستان کی نفرت میں اپنی ہی جلائی ہوئی سیاسی آگ میں اپنی ہی عوام کو دھکیلنے کی حماقت کر رہا ہے ہم بنیان مرصوص ہیں جو اپنے ملک و عوام کے دفاع کے ساتھ ساتھ سیاسی دشمن کے ملک و عوام کو بھی جینے کی آزادی دینے پر یقین رکھتے ہیں۔
ہم بنیان مرصوص انسانیت کے علمبردار ہیں ہمیں وہ دنیاقبول ہی نہیں جس میں اسلام و پاکستان کے لیے عزت و خود مختیاری نہ رکھی جائے ہمارے ایٹم بم اسی مقصد کے لیے بنے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کو قیامت تک اس زمین پر قائم رہنا ہے ہم بنیان مرصوص ہیں ہمیں دنیا بھر کے انسانوں کے لیے امن و عزت کا مرکز بننا ہے۔ہمارا یہ ایمان ہے کہ اس دنیا کے خالق نے اپنی زمین پہ رہنے کا حق صرف بنیان مرصوص والوں کو دیا ہے جس کی دلیل یہ ہے احترام انسانیت ان کے ایمان کا حصہ ہے ان کا کردار دعوت اسلام کی خوبصورت و سیرت شکل پر مبنی ہے ہم بنیان مرصوص والے اسلامیت پاکستانیت انسانیت کے دفاعی ترجمان ہیں شہادت ہماری ابدی حیات کی شروعات کا پہلا مرحلہ ہے اور دشمن کے لیے دنیا وآخرت میں خاتمے کا پہلا حادثہ ہے۔
پاکستان کا رہنے والا ہر مسلمان خدا کا سپاہی ہے اپنی مقدس دھرتی کا نگہبان ہے۔پہلگام نامی من گھڑت صورتحال سے اپنی عوام کو گمراہ کرنے والے آپریشن سندور کے تخلیق کاروں نے بغض پاکستان میں رات کے اندھیرے میں حملے کرکے پاکستان کے دن کے اُجالے میں دئیے گئے جواب سے دنیا کو حیرت انگیز دفاعی منظر دیکھنے کا موقعہ دیا۔
یہ بنیان مرصوص والے پاکستانی مسلمان ہیں جوہندوستان کی طرح فلمی گمراہی پھیلانے والی جھوٹی منظر کشی پر یقین نہیں رکھتے مگر حقیقت ایسی دیکھاتے ہیں کہ دنیا وی سپر پاور جیسے ملک کا صدر پاکستانی قابلیت کی شہادتیں دیتا ہے۔
بنیان مرصوص معرکہ حق پر عملی طور پر یقین رکھنے والا پاکستان دنیا میں امن وسلامتی کاوہ سفیر ہے جس نے عالمی امن کے لیے نا صرف تنائج کن انتظامات کیے بلکہ مفاہمت و مذاکرات کے زریعے دنیا بھر کے انسانوں پر خطروں کے منڈلاتے بادلوں کو خوشگوار فضاء میں بدل کر انسانی حقوق کی پاسداری کاعملی نمونہ پیش کیا۔
بنیان مرصوص میں معرکہ حق کے فاتحین کو خدا نے اپنے گھر مکہ مکرمہ اور سردار اُمت محمدیہ ؑ کے روضہ مقدس کی حفاظت کے لیے چن کر وہ اعزاز بخشا جو کسی اور اسلامی ملک کے مقدر میں نہیں آیایہ وہ آسمانی فیصلے ہیں جونہ صرف زمین پر عمل درآمد ہورہے ہیں بلکہ خدا کے محبوب بندوں کی سرزمین کی شہادت بھی دیتے ہیں۔دنیا اس ملک کی فوج کی گنتی سے واقف ہے مگر اس سے کئی گنا بڑی ایک عوامی فوج بھی اسی سرزمین پر بستی ہے جو بغیر تنخواہ کے اسلام کے نام پر اس دھرتی کا پہرہ دیتی ہے جو ہر محاز پراپنی پاک فوج کے کندھوں سے کندھے ملا کر پہلی صفوں میں کھڑے رہتے ہیں۔اسلام کے وجود کا محبوب حصہ پاکستان ہے پاکستان کی فوج ہی عوام ہے اور عوام ہی فوج ہے۔دشمن اسلام و پاکستان کے دلوں میں خدا نے ہمارا ہی خوف بیٹھایا ہوا ہے کیونکہ ہم بنیان مرصوص ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *