احمدپورشرقیہ(پ ر ) گورنمنٹ صادق عباس گریجوایٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب احمد پور شرقیہ میں یوم تشکر معرکہ حق بنیان مرصوص زندہ باد کے عنوان سے ایک شاندار تقریب و ریلی کا انعقاد کیا گیا۔جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر احمدپورشرقیہ محمد نوید حیدر تھے۔صدر تقریب کالج ہذا پرنسپل پروفیسر شاہد حسین مغل اور کنٹرولر امتحانات وانچارج سکیورٹی آفیسر کالج ہذا پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی نے معزز مہمان کا استقبال پھولوں کی پتیوں کےساتھ مالا و سرائیکی اجرک پہناکر کیا۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک کی آیت بنیان مرصوص سے لیکچرر حافظ عمر جمیل نے کیا۔نعت شریف کی سعادت بی ایس اردو مبشر عباس نے حاصل کی۔طالبات میں لائبہ رشید،ثانیہ جاوید نے نظم مرد مومن و ملی نغمے گاکر خوب داد پائی۔مہمان خصوصی اے سی احمدپورشرقیہ محمد نوید حیدر نے سٹوڈنٹس سے خطاب میں کہا کہ آج ہم معرکہ حق بنیان مرصوص کی پہلی سالگرہ منا رہے ہیں۔دشمن بھارت کو بتا رہے ہیں کہ ہماری پاک بہادر افواج کی بدولت ایٹمی طاقتور پاکستان کا دفاع مضبوط ترین ہاتھوں میں ہے۔آج فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بہترین عملی مثالی خارجہ پالیسی مطابق پاکستان کا وقار ایران امریکہ جنگ میں عالمی سطح پر بہترین پرامن ثالث کے طور پر ابھرا ہے۔دشمن کو معرکہ حق بنیان مرصوص کی بدولت عالمی سطح پر رسوائی کا سامنا ہے۔اس موقع پر پرنسپل کالج ہذا پروفیسر شاہد حسین مغل نے معزز مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ایک ایک بچہ وطن عزیز کی سلامتی کے لیے سیسہ پلائی دیوار ہے۔نوجوان نسل کو قلم وکتاب سے دوستی کرکے ملک پاکستان کے دفاع کو مضبوط ترین بنانا چاہیے ۔اسٹیج سیکرٹری کنٹرولر امتحانات و انچارج سکیورٹی آفیسر کالج ہذا پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی نے آپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ ہے۔ہمارا ہر نوجوان سرزمین پاکستان کے تحفظ کے لئے ایمانداری سے خون کے آخری قطرے تک اپنی پاک افواج کے ساتھ ہے۔آج کا دن عہد تجدید ہےکہ ہم پاکستانی قوم حیدر کی للکار ہیں۔ہم بنیان مرصوص ہیں۔پاک افواج ہمارا قومی فخر ہے۔آخری میں ریلی بھی نکالی گئی۔شرکاء نے پاکستان ہمیشہ زندہ باد، پاک افواج پائندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے۔اس موقع پر مہمان اعزاز پروفیسر شمائلہ یعقوب نے مہمان خصوصی کوپھولوں کاگلدستہ پیش کیا۔لیکچرر اعجاز الحق،لیکچرر ڈاکٹر محمد عمران، ،سی ٹی آئیز لیکچررز صاحبان میں حسن رضا جعفری،اسد علی،محمد عدنان،ملک عمران،محسن گیلانی،جام عبدالحمید میتلا،محمد جمیل،محمد ارسلان،عرفان الحق،کائنات قادر،عائشہ ظفر کے ساتھ دیگر کلاس فور ملازمین کے ساتھ سٹوڈنٹس کی کثیر تعداد موجود تھی۔
یوم تشکر معرکہ حق بنیان مرصوص زندہ باد کے عنوان سے ایک شاندار تقریب و ریلی کا انعقاد کیا گیا