پاکستان آرمی چھور کینٹ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مشترکہ دورہ، فلڈ پروٹیکشن بندوں کا جائزہ لیا گیا

عمرکوٹ سندھ (بیوروچیف زیب بنگلانی) پاکستان آرمی چھور کینٹ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مشترکہ دورہ، فلڈ پروٹیکشن بندوں کا جائزہ لیا گیا۔
ممکنہ مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاکستان آرمی چھور کینٹ اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مشترکہ رابطوں اور فیلڈ جائزوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی سلسلے میں پاکستان آرمی چھور کینٹ کے لیفٹیننٹ کرنل وقاص احمد، اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ رجب علی سٹھيو، ڈی ڈی ایم اے عمرکوٹ کے نمائندے اور اسسٹنٹ کمشنر سامارو سنجے کمار ترکيو کے ہمراہ ضلع عمرکوٹ کے مختلف فلڈ پروٹیکشن بندوں اور حساس مقامات کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورے کے دوران لیفٹیننٹ کرنل وقاص احمد نے حفاظتی بندوں کی موجودہ صورتحال، کمزور مقامات اور ممکنہ بارشوں کے دوران پیش آنے والے خطرات کا تفصیلی جائزہ لیا، جبکہ متعلقہ افسران سے ٹیکنیکل بریفنگ بھی حاصل کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ حساس مقامات کی مسلسل نگرانی، بروقت مرمت اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے مکمل تیاری یقینی بنائیں۔
پاکستان آرمی چھور کینٹ اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مؤثر ہم آہنگی کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *