عمرکوٹ سندھ (بیوروچیف زیب بنگلانی) لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ عمرکوٹ اور سماجی تنظیم کمیونٹی ورلڈ سروس ایشیا کے مشترکہ تعاون سے “ایک روزہ تربیتی پروگرام” منعقد کیا گیا جس کا مقصد سرکاری ملازمین اور متعلقہ اداروں کے نمائندگان کو مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961ء اور شادی شدہ خواتین کے حقوق کے تحفظ سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا، اس موقع پر تربیتی پروگرام میں سینئر وکیل و ٹرینر احمر مجيد نے شرکاء کو تفصیلی تربیت فراہم کی، انہوں نے مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961ء کی مختلف شقوں، نکاح کی رجسٹریشن، خواتین کے قانونی حقوق، خاندانی معاملات کے حل اور قانون پر مؤثر عملدرآمد کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں خواتین کے حقوق کا تحفظ اور ان کو قانونی سہولیات کی فراہمی نہایت ضروری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ اداروں کے افسران اور اہلکار عوام کو بہتر رہنمائی فراہم کرکے خواتین کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عمرکوٹ ہریش چندر کتھری، مختلف یونین کاؤنسلز کے سیکریٹریز، پولیس محکمے کے افسران، محکمہ اطلاعات عمرکوٹ کے ملازمین، محکمہ سوشل ویلفیئر عمرکوٹ، محکمہ وومین ڈیولپمنٹ، محکمہ صحت، محکمہ تعلیم عمرکوٹ، سماجی تنظیم سی ڈبلیو ایس ای کے پروگرام کوآرڈینیٹر شہاب صاحب, پروجیکٹ مینیجر نریش ناتھ، اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی، اس موقع پر شرکاء نے تربیتی پروگرام میں بھرپور دلچسپی لیتے ہوئے مختلف سوالات بھی کیے جن کے تفصیلی جوابات فراہم کیے گئے، شرکاء نے اس تربیتی پروگرام کو نہایت مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی آگاہی اور تربیتی سرگرمیوں سے اداروں کی کارکردگی بہتر ہوگی اور عوام کو بروقت اور مؤثر سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی، پروگرام کے اختتام پر خواتین کے حقوق کے تحفظ اور قانون پر مکمل عملدرآمد کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا، جبکہ کہ پروگرام کے آخر میں شرکاء کو تربیت مکمل کرنے کے حوالے سے سرٹیفکیٹ بھی دیئے گئے۔
ایک روزہ تربیتی پروگرام” منعقد کیا گیا