تحریر : محمد حنیف کاکڑ راحت زئی
گزشتہ روز بروزِ جمعہ تحصیل مسلم باغ بازار میں جمعیت علماء اسلام تحصیل مسلم باغ کے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان، فقیدالمثال اور تاریخ ساز احتجاجی مظاہرہ و ریلی منعقد ہوئی، جس میں عوام کے جمِّ غفیر نے بھرپور شرکت کرکے اپنے دینی، قومی اور عوامی شعور کا عملی مظاہرہ کیا۔
یہ ولولہ انگیز احتجاجی مظاہرہ ملک میں روز افزوں مہنگائی، پٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں، تحصیل مسلم باغ کی زمینوں اور پہاڑوں پر ناروا و غیر قانونی الاٹمنٹ، تحفظِ مدارس اور ملک بھر میں علماء کرام کی المناک و بےدردانہ شہادتوں کے خلاف منعقد کیا گیا تھا۔
اس عظیم الشان اور پُروقار احتجاجی اجتماع سے جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر، محسنِ جمعیت، مدبرِ ملت اور سینیٹر حضرت مولانا عبد الواسع صاحب نے نہایت بصیرت افروز، مدلل، ولولہ انگیز اور فکرانگیز خطاب فرمایا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے عوامی مسائل، قومی حقوق، تحفظِ مدارس اور ظلم و ناانصافی کے خلاف دوٹوک مؤقف پیش کرتے ہوئے کارکنان اور عوام کے حوصلوں کو جِلا بخشی۔
اس کامیاب، منظم اور فقیدالمثال احتجاجی مظاہرہ و ریلی کے انعقاد پر تحصیل امیر مولوی نور جان صاحب، تحصیل مسلم باغ کے ناظمِ عمومی حاجی اللہ داد کاکڑ صاحب، ڈپٹی جنرل سیکرٹری رفیع اللہ اخونزادہ صاحب، اطلاعات سیکرٹری مولوی اللہ داد حقمل صاحب، مولوی ہدایت اللہ صاحب، ٹاؤن کونسلر مولوی کلیم اللہ منصور صاحب اور تحصیل مسلم باغ کے تمام مجلسِ عاملہ کے اراکین خراجِ تحسین کے مستحق ہیں، جنہوں نے قلیل مدت، محض تین دن کے اندر، تحصیل مسلم باغ میں ایک تاریخ ساز اور مثالی احتجاجی مظاہرہ و ریلی کا انعقاد کرکے اپنی تنظیمی صلاحیتوں، عوامی وابستگی اور دینی حمیت کا عملی ثبوت پیش کیا۔
اسی طرح احتجاجی مظاہرہ و ریلی کی بہترین، بروقت اور مؤثر کوریج کرنے پر جمعیت علماء اسلام کے سوشل و ڈیجیٹل میڈیا ایکٹوسٹس، مسلم باغ کے صحافی حضرات اور دیگر میڈیا نمائندگان بھی خصوصی مبارکباد اور خراجِ تحسین کے مستحق ہیں، جنہوں نے اس عوامی تحریک کی آواز کو ہر سطح تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
تحصیل مسلم باغ میں اس عظیم الشان، کامیاب اور تاریخ ساز احتجاجی مظاہرہ و ریلی نے مخالفین کو شدید بوکھلاہٹ، حواس باختگی اور حیرت میں مبتلا کر دیا ہے، جبکہ عوامی قوت، تنظیمی اتحاد اور جمعیت علماء اسلام کی عوامی مقبولیت ایک مرتبہ پھر روزِ روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے۔
