صبح صبح افسوسناک خبر

کوئٹہ. کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے بعد ریلوے ٹریک کے قریب آگ بھڑک اٹھی، جس پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ کی ٹیموں کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے ہیں جبکہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔

تاحال کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *