تاج ویلفیئر کی شجرکاری مہم؛ میر فہد خان پنہور کا 10 ہزار پودے دینے کا اعلان۔

جیکب آباد (رپورٹ: اے جی بلوچ) بڑھتی ہوئی گرمی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے پیشِ نظر “تاج ویلفیئر” کی جانب سے جاری شجرکاری آگاہی مہم کے سلسلے میں چیئرمین احمد رند حنیف پنھور لال جان پنھور کی قیادت میں ایک وفد نے معروف شخصیت میر فہد خان پنہور سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران میر فہد خان پنہور نے تاج ویلفیئر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے مہم کے لیے 10 ہزار پودے دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے جیکب آباد کو سرسبز بنانے اور سرکاری سطح پر پودے حاصل کرنے کے لیے صوبائی وزیر جنگلات میر بابل خان بھیو، محکمہ فاریسٹ اور ضلعی انتظامیہ کو بھی اس مہم میں شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ تاج ویلفیئر کے رہنماؤں نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ماحولیاتی آلودگی اور گرمی سے بچنے کے لیے اپنے گھروں کے باہر کم از کم ایک پودا لازمی لگائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *