اساتذہ کی فرمانبرداری ہی علم کی تکمیل کا اصل قرینہ ہے۔حافظ نعمان

اسلام ہمیں عفوودرگزر میانہ روی اور باادب بننے کا درس دیتا ہے
پاکپتن(ڈسٹرکٹ بیورو چیف)تفصیلات کے مطابق متعلم جامعتہ المدینہ گنجشکر طاہرالعلوم فیضانِ مدینہ پاکپتن حافظ محمد نعمان قلب علی نے کہا ہے کہ اگر ہم اصل علم کی روحانیت چاہتے ہیں تو اپنے اساتذہ کا ادب کریں۔ان کا کہنا تھا کی جو طالبِ علم اپنے اساتذہ کا فرمانبردار ہوتا ہے وہ کبھی ناکام نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ اسلام کا علم ہمیں عفوودرگزر میانہ روی اور باادب بننےکا درس دیتا ہے۔اسلام ہی وہی سچا دین ہے جو اپنے ماننے والے کو قبر تک بھی عزت و احترام سے سرشار کرتا ہے۔لہذا ہمیں دینِ اسلام کی تعلیم سیکھنے پر زیادہ زور دینا چاہیئے تاکہ اس سے نا صرف ہماری دنیا بلکہ آخرت بھی سنور جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *