ملک اشفاق احمد ۔ پنڈدادن خان
تحصیل پنڈدادن خان کے قصبہ پننوال کے نواحی گاؤں نواں گراں بس سٹاپ پر سر شام مسلح ڈکیتی کی واردات ۔
مہر محمد آصف اپنی دکان میں بیٹھا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار 2 مسلح نقاب پوش ڈاکو دکان میں گھس آئے اور گن پوائنٹ پر دکاندار سے 50 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔ تاہم تھوڑی دور جا کر ڈاکووں نے موبائل پھینک دیا اور آواز لگائی کہ اپنا فون اٹھا لو۔ یہ واردات تھانہ جلالپور شریف کی حدود میں ہوئی ھے۔
تحصیل پنڈدادن خان کے قصبہ پننوال کے نواحی گاؤں نواں گراں بس سٹاپ پر سر شام مسلح ڈکیتی کی واردات
