ہر دن نئی خوشخبری، تیل کی قیمت میں 48 فی لیٹر بڑی کمی

اسلام آباد: پیٹرول اور ڈیزل کے بعد وفاقی حکومت نے بھی مٹی کے تیل کی قیمت میں نمایاں کمی کردی۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 48 روپے 29 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 233 روپے 90 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ یہ کمی حکومت نے آج سے نافذ کر دی ہے۔

اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 282.19 روپے فی لیٹر تھی۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی سے خاص طور پر سرد علاقوں، دیہی آبادی اور ان گھرانوں کو فائدہ پہنچے گا جو گھریلو استعمال، حرارتی ضروریات اور دیگر مقاصد کے لیے مٹی کے تیل پر انحصار کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے 28 پیسے فی لیٹر کمی کرتے ہوئے نئی قیمت 299 روپے 50 پیسے مقرر کی تھی۔

اسی طرح ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 67 روپے 31 پیسے کمی کے بعد 311 روپے 47 پیسے ہوگئی۔

دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر فی لیٹر لیوی میں 40 روپے 49 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر عائد پیٹرولیم لیوی میں تبدیلی کی گئی ہے۔

پیٹرول پر لیوی میں 40.49 روپے فی لیٹر کمی کے بعد اسے 106.74 روپے سے بڑھا کر 66.25 روپے فی لیٹر کر دیا گیا ہے۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل پر لیوی 19.71 روپے فی لیٹر بڑھائی گئی ہے جس کے بعد یہ 53.26 روپے سے بڑھ کر 72.97 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *