ڈیرہ غازی خان بیوروچیف چوھدری احمد ڈیلی جستجو سے )
ڈیرہ غازی خان کی سبزی منڈی سروروالی میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے عملی آپریشن شروع آڑھتیان یونین دو دھڑوں میں تقسیم
سبزی منڈی سروروالی میں غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ سیکرٹری مارکیٹ پیرا فورس اور انجمن آڑھتیان یونین کی مشترکہ کارروائی کا عملی آغاز کر دیا گیا ہے
تاہم تجاوزات کے خاتمے کے معاملے پر انجمن آڑھتیان یونین دو واضح گروپوں میں تقسیم ہوتی دکھائی دی
ایک گروپ جس میں ملک مشتاق، سجاد، کریم رند اور دیگر شامل ہیں کا مؤقف ہے کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی سے قبل انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا
ان کا کہنا ہے کہ سبزی منڈی پرائیویٹ ہے اس کا نقشہ منظور نہیں لہٰذا معاملات میں متعلقہ فریقین کو اعتماد میں لینا ضروری ہے
دوسری جانب انجمن آڑھتیان کے صدر صابر خان گرمانی، ملک سراج علی، ملک ندیم اور دیگر آڑھتیان کا مؤقف ہے کہ منڈی میں تمام تجاوزات کے خلاف کارروائی میرٹ اور قانون کے مطابق کی جا رہی ہے اور کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے جس کی بنیاد پر تمام دکانوں کے نمبر ھے صابر خان گرمانی صدر آنجمن آڑھتیان مطابق ملک مشتاق اور ان کے ساتھیوں کا جھکاؤ سبزی منڈی سخی سرور کی حمایت کی جانب بھی قرار دیا جا رہا ہے
سبزی منڈی سروروالی کے معاملات کو بہتر بنانے اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں یہاں ایک
اہم سوال پیدا ھوگیا
سبزی منڈی سروروالی میں تجاوزات کا خاتمہ تمام آڑھتیان کے اتفاقِ رائے اور قانون کے مطابق ممکن بنایا جائے گا، یا یونین کی اندرونی تقسیم اس عمل میں مزید رکاوٹ بنے گی
عوامی اور کاروباری حلقوں کی نظریں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے آئندہ اقدامات پر مرکوز ہیں
ڈیرہ غازی خان کی سبزی منڈی سروروالی میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے عملی آپریشن شروع
