ڈیرہ غازی خان ( چوہدری احمد ڈیلی جستجو ) بزم قرشی پاکستان کے مرکزی نائب صدر اور ممبر مرکزی مجلس عاملہ پاکستان طبی کانفرنس مجاہد طب حکیم عبدالمنان شاکر قریشی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ نئے ڈرگ اینڈ تھیراپیوٹگ رولزکے حوالے سے اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ھوئے کہا ھے کہ حکومت پنجاب نے پنسار سٹور ھومیوپیتھک سٹور نیچرل میڈیسن سٹور او ٹی سی سٹور پر پابندی لگانے سے ھزاروں لاکھوں لوگ بیروزگار ھو جائیں گے نئے ڈرگ قوانین کے تحت پنسار سٹور اور ھربل میڈیسن سٹور کو جب ڈرگ انسپکٹر کو چھاپہ مارنے اور چیکینگ کا اختیار دیا جائے گا تو وہ تو جڑی بوٹیوں اور ھربل میڈیسن کے متعلق کچھ بھی نہیں جانتے وہ صرف طب مشرق ، یونانی و اسلامی کے بغض میں ایسے پنسار سٹور ھومیوپیتھک سٹور اور اے ٹی سی سٹور کو بند کرنے کے درپے ھو جائیں گے مجاہد طب حکیم عبدالمنان شاکر قریشی نے مطالبہ کیا ھے پنسار سٹور اور ھومیوپیتھک سٹور پر فارماسسٹ کی موجودگی کی پابندی کو ختم کیا جائے انہوں نے کہا ھے کہ ھمارے طبیب پہلے سے نیشنل کونسل فار طب سے رجسٹرڈ اور فارغ التحصیل ھوتے ھیں اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی رجسٹریشن اور لائسنس یافتہ ھونے کے بناں ان پر پابندیاں حکماء برادری ھرگز قبول نہیں کرے گی انہوں نے کہا ھم اپنے قائد حکیم اقبال احمد قرشی صدر پاکستان طبی کانفرنس اور سالار طب حکیم محمد احمد سلیمی کی ہدایات کے منتظر ھیں اگر انہوں نے اطباء برادری کو احتجاج کرنے اور سڑکوں آنے کی ہدایت کی تو پاکستان پھر کے اطباء کرام سڑکوں پر آ کر اپنے مطالبات حکومت وقت سے منوا کر لیں گے انہوں نے کہا ھے کہ ھم اطباء کرام کا یہ مطالبہ ھے کہ اطباء کرام کو ایسے غیر فطری قوانین سے استثناء دیا جائے تاکہ اطباء کرام عوام الناس کو صحت کے مسائل کے حل کے لئے فطری اور سستا طریقہ علاج کی سہولیات پہنچانے میں اپنا اھم کردار ادا کرتے رھیں #
حکومت پنجاب نے پنسار سٹور ھومیوپیتھک سٹور نیچرل میڈیسن سٹور او ٹی سی سٹور پر پابندی لگانے سے ھزاروں لاکھوں لوگ بیروزگار ھو جائیں گے
