​: ڈیرہ غازی خان: تھانہ کوٹ مبارک علاقہ نزد بستی درویش کے قتل کیس کا فیصلہ، 2 ملزمان کو عمر قید، 3 بری۔لڑائی توں تکرار کی وجہ سےہوئی۔

​: ڈیرہ غازی خان: تھانہ کوٹ مبارک علاقہ نزد بستی درویش کے قتل کیس کا فیصلہ، 2 ملزمان کو عمر قید، 3 بری۔
لڑائی توں تکرار کی وجہ سےہوئی۔
​ڈیرہ غازی خان (چوہدری احمد/ ایڈیشنل سیشن جج چوہدری شہزاد انوار صاحب نے تھانہ کوٹ مبارک کے علاقہ میں ہونے والے دین محمد جیانی قتل کیس کا اہم فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر نامزد ملزمان حسن خان جیانی اور نادر جیانی کو عمر قید کی سزا کا حکم دیا ہے، جبکہ مقدمہ میں نامزد دیگر تین ملزمان رمضان خان، سیف اللہ اور عمران کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا گیا۔

​تفصیلات کے مطابق:

تھانہ کوٹ مبارک میں سال 2023 کے دوران مقدمہ نمبر 77 درج کیا گیا تھا، جس میں دین محمد جیانی باجھیانی کے قتل کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ عدالت میں طویل سماعت اور وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد، فاضل جج نے دستیاب شواہد کی روشنی میں حسن خان اور نادر خان کو قصوروار قرار دیتے ہوئے انہیں عمر قید کی سزا سنائی۔

​قانونی ماہرین کے مطابق، عدالت نے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر سزا سنائی ہے، تاہم شک کا فائدہ دیتے ہوئے تین دیگر افراد کو رہا کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ فیصلے کے وقت کچہری میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور مقتول کے لواحقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *