احمدپورشرقیہ( پ ر )حکومت پنجاب ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر محمد تسلیم عالم نےبطور مستقل ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز بہاولپور تعیناتی پر ڈسٹرکٹ بہاولپور کے مختلف کالجز کا اچانک تعلیمی،تدریسی،بیوٹیفیکیشن و دیگر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر انہوں نے گورنمنٹ صادق عباس گریجوایٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب احمد پور شرقیہ کے اچانک دورہ کے دوران کالج ہذا میں تمام امتحانی داخلوں، صفائی ستھرائی و دیگر سکیورٹی امور کا خصوصی جائزہ لیتے ہوئے پرنسپل کالج پروفیسر شاہد حسین مغل،کنٹرولر امتحانات و انچارج سکیورٹی آفیسر پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی کی دن رات عملی کاوشوں کو خوب سراہا۔اس موقع پرنسپل کالج ہذا پروفیسر شاہد حسین مغل نے دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے استقبالیہ کے ساتھ پھولوں کا گلدستہ و مالا پہنائی۔ڈی ڈی سی پروفیسر محمد تسلیم عالم نےکہا سرکاری کالجز ہی معیاری کالجز ہیں۔اعلی تعلیم وتربیت وجدید ٹیکنالوجی کی بدولت ملکی معیشت میں ترقی وخوشحالی ممکن ہے۔نوجوان نسل کو قلم وکتاب سے دوستی کرنی چاہیے۔اس موقع پر سی آٹی آئیز لیکچررز صاحبان میں رانا اسد علی،محمد عدنان خان،سپرنٹنڈنٹ جناب خالد رشید چشتی،آفس بوائے علی عباس،کلاس فور ملازمین میں نوید مرید،فیض درانی،طاہر گارڈ،ضیاء ملک،مونی لال بھی موجود تھے۔












