ٹھاروشاہ (کاشان غفار خانزادہ )
انجمن خانزادہ راجپوت پاکستان (رجسٹرڈ نمبر 1611) برانچ ٹھاروشاہ کے نو منتخب عہدیداران و اراکینِ ایگزیکٹیو کمیٹی کی حلف برداری کی پر وقار تقریب خانزادہ جماعت خانہ ٹھاروشاہ میں منعقد ہوئی جس میں انجمن خانزادہ راجپوت پاکستان برانچ ٹھاروشاہ کے نو منتخب عہدیداران میں صدر ٹکا خان خانزادہ, جنرل سیکریٹری سہراب خانزادہ, نائب صدر عبدالعزیز خانزادہ, جوائنٹ سیکریٹری محمد افضل منظور خانزادہ, اطلاعات و نشریات سیکریٹری انجینئر ولید نثار خانزادہ, سیکریٹری مالیات ماسٹر آصف اقبال خانزادہ اور ایگزیکٹیو کمیٹی میمبران شاہد حسین خانزادہ, حاجی محمد امجد سلیمان خانزادہ, محمد حیات عباس خانزادہ, فیصل رفیق خانزادہ نے مرکزی قیادت کے سامنے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب زیر نگرانی مرکزی قیادت انجمن خانزادہ راجپوت پاکستان رجسٹرڈ منعقد ہوئی۔ مرکزی قیادت میں مرکزی صدر ایڈوکیٹ محمد ایوب ستار خانزادہ, مرکزی جنرل سیکریٹری خانزادہ ایم عثمان, مرکزی نائب صدر محمد رئیس عمر خانزادہ, مرکزی نائب صدر محمد الیاس خانزادہ, مرکزی جوائنٹ سیکریٹری ساجد حیدر خانزادہ, مرکزی سیکریٹری نشر و اشاعت نوید مراد خانزادہ, ان کے علاؤہ دیگر شہریوں سے بھی مقامی عہدیداران بھی موجود تھے۔
خانزادہ برادری ٹھاروشاہ کے بزرگوں, نوجوانوں نے بڑی تعداد میں بھرپور شرکت کی اور امید کی کہ ہمارے انجمن خانزادہ راجپوت کے نو منتخب عہدیداران اپنی برادری کی فلاح و بہبود اور خدمت میں قصر نہیں چھوڑیں گے۔
تقریب میں خانزادہ برادری کے صدر ٹکا خانزادہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم اپنی قوم کے لیے مختلف طریقوں سے مختلف اقسام کے فلاحی منصوبوں کا آغاز کرنا چاہتے ہیں جس میں ہماری برادری کو متحد ہو کر بھرپور تعاون کرنا ہوگا جس میں اپنی برادری کی مدد کر سکیں گے اور برادری کی تعمیر و ترقی میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کر سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے یہاں طلاق کا تناسب بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے جس کے لیے ہم اپنی برادری سے گھر گھر جا کر ان کے مسائل کے لیے ٹیم تشکیل دے رہے ہیں جس سے ہم طلاق جیسے معاملات کو روک سکیں گے اور جملہ معاشرتی برائیوں کا خاتمہ ممکن بنا سکیں گے۔ انہوں نے آخر میں ٹھاروشاہ خانزادہ برادری کا شکریہ ادا کیا جنہوں حلف برداری میں بھرپور شرکت کر کے مرکزی قیادت کو دکھا دیا کہ ہم سب ایک ہیں اور ہم اجتماعی مفادات کو اپنے ذاتی مفادات پر ہمیشہ ترجیح دیتے ہیں اور دیتے رہیں گے, ان شاء اللّٰہ۔