مہنگائی عروج پر، کسان بدحال

مہنگائی عروج پر، کسان بدحال ۔ زرعی مداخل سستی کی جائیں: وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس کی اپیل
بیج، کھاد، سپرے، ادویات، ڈیزل اور بجلی کسان کی پہنچ سے باہر ؟ زراعت بچاؤ، عوام کو ریلیف دو۔ کاشتکار صفدر اوگانی ،عبدالحمید حجانی و دیگر کی مشترکہ گفتگو۔
(
ڈیرہ غازی خان (چوھدری احمد سے )
مہنگائی کے بڑھتے طوفان نے کسان اور کاشتکار طبقے کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ بیج، کھاد، زرعی سپرے، ادویات، ڈیزل اور بجلی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جس کے باعث زراعت کا شعبہ بحران کی کیفیت اختیار کرتا جا رہا ہے۔
کاشتکار زمیندار صفدر اوگانی، استاد عبدالحمید حجانی کھوسہ ،محمد راجپوت ،عبدالغفور ۔حسین عرف بٹھو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر زرعی مداخل فوری طور پر سستی نہ کی گئیں تو نہ صرف کسان تباہ ہوگا بلکہ اس کے اثرات عام عوام تک منتقل ہوں گے اور مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ زراعت ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، لیکن موجودہ حالات میں کسان اپنی فصل کی لاگت بھی پوری نہیں کر پا رہا۔
انہوں نے مریم نواز سے پرزور اپیل کی کہ زرعی مداخل کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے، سبسڈی فراہم کی جائے اور کسان دوست پالیسیوں کا عملی نفاذ یقینی بنایا جائے تاکہ زراعت کو سہارا ملے اور عوام تک اشیائے خورونوش مناسب قیمت پر پہنچ سکیں۔
مقامی کاشتکاروں نے کہا کہ زراعت کی ترقی اسی وقت ممکن ہے جب بیج، کھاد، سپرے، ادویات، ڈیزل اور بجلی سستے اور باآسانی دستیاب ہوں۔ بصورت دیگر زرعی پیداوار میں کمی اور مہنگائی میں مزید اضافہ ناگزیر ہوگا۔
کسان رہنماؤں نے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر زرعی شعبے کو ریلیف نہ دیا گیا تو دیہی معیشت شدید متاثر ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *