عمرکوٹ سندھ بیوروچیف زیب بنگلانی،
تفصیلات کے مطابق کنری شہر میں مقامی انتظامیہ رمضان المبارک کے دوران مہنگائی پرقابوپانے اور احترام رمضان آرڈیننس پرعملدرآمدکرانے میں ناکام ہوگئی ہے جسکی وجہ سے گراں فروشی عروج پر ہے،منافع خوروں کی جانب سے پھل،سبزیوں سمیت دیگر اشیاء ضروریہ کی من مانی قیمتوں پرفروخت کرنے کاسلسلہ جاری ہے، رمضان المبارک کاآغازہوتے ہی پھل،سبزیوں سمیت دیگر اشیاء ضروریہ کی دوگنے داموں پرفروخت کی شکایات عام ہیں، شہری وسماجی حلقوں نے تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ صورتحال منڈی انتظامیہ،مارکیٹ کمیٹی اہلکاروں اورمقامی انتظامیہ کی ملی بھگت کانتیجہ ہے انہوں نے کہاکہ مقامی انتظامیہ کے افسران اورمارکیٹ کمیٹی کے اہلکار بولی کے وقت منڈی میں موجود نہیں ہوتے اورمشترکہ ملی بھگت کے تحت ناخ نامے مرتب کرکے غریب عوام کولوٹا جارہاہے دوسری جانب احترام رمضان آرڈیننس کی دھجیاں بھی بکھری جارہی ہیں عمرکوٹ بس اڈاہ سمیت شہر میں ہوٹل، میٹھائی اورکھانے پینے کی اشیاء کی دکانیں سرعام کھلی رہتی ہیں، مقامی انتظامیہ کے افسران کی جانب سے مارکیٹوں وبازاروں کے نمائشی دوروں،غیر سنجیدہ وغیرموثر کاروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے مگر وہ مہنگائی پر قابوپانے اور احترام رمضان آرڈیننس پر عملدرآمد کرانے میں مکمل طورپرناکام ہوچکے ہیں،شہری وسماجی حلقوں نے صورتحال پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مقامی انتظامیہ کے افسران سنجیدگی اختیار کریں توغریب عوام کیلئے ریلیف ممکن بنائی جاسکتی انہوں نے بالاحکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کردیاہے۔