ایسے مخلص بہادر افسران اپنے محکمہ کا قیمتی سرمائیہ ہوتے ہیں۔قاری فیض فرید
پاکپتن(ڈسٹرکٹ بیورو چیف)تفصیلات کے مطابق کرائم فائٹر دبنگ پولیس آفیسر محترم جناب مدثر عباس ہنجرا صاحب ایس ایچ او تھانہ صدر پاکپتن کی زہانت اور باریک بیں تفتیش کے نتیجہ میں 37 ایس پی اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا۔تفصیلات سے پتا چلا کہ تمام ملزمان کو فی الفور گرفتار کر لیا گیا ہے۔اس پر اہلِ علاقہ نے پنجاب پولیس کے شیر نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم محترم ڈی پی او جناب جاوید چدھڑ صاحب۔ایس ایچ او جناب مدثر عباس ہنجرا صاحب ایس پی سر ڈی ایس پی صدر محمد جاوید یاسین سر اکبر جلال سر کے نہائیت مشکور ہیں کہ انہوں نے اپنی علاقے میں ملزموں کو پولیس کی طاقت سے آشنا کیا اور کاروائی کو بڑے احسن انداز میں مکمل سر انجام دیا۔اس پر قاری خواجہ فیض فرید پیرزادہ نے کہا کہ الحمد لله ایس ایچ او جناب مدثر عباس ہنجرا صاحب کی تحمل مزاجی اور بڑے احسن انداز سے معاملات کی تہ تک پہنچنا قابلِ فخر ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے مخلص بہادر افسران اپنے محکمہ کا قیمتی سرمائیہ ہوتے ہیں۔اللہ کریم ان کو مزید ترقیاں و کامیابیاں عطا فرمائے۔آمین
پنجاب پولیس زندہ باد۔
ایس ایچ او تھانہ صدر جناب مدثر ہنجرا صاحب کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں