پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج نمایاں کمی کا امکان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے سمری آج وزیر اعظم شہباز شریف کو بھجوائی جائے گی اور حتمی اعلان رات کو کیا جائے گا۔

ایک اعلیٰ سرکاری اہلکار کے مطابق پاکستان میں آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے، اور عوام کو آج تیل کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری سنائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت آج عوام کو بہتر ریلیف فراہم کرے گی۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 100 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *