جیکب آباد ( رپورٹ: اے جی بلوچ) گاؤں حاجی نہال خان رند کے رہائشی مشتاق احمد رند کا پولیس کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف عوامی میڈیا پریس کلب جیکب آباد پنچ کر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سنگین الزامات عائد ۔
ان کا کہنا تھا کہ صدر پولیس بھاری نفری کے ساتھ گاؤں پر چڑھائی کی، جہاں کارروائی کے دوران چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس مبینہ طور پر گھروں سے 30 تولہ چاندی، 12 بکریاں اور 2 لاکھ 70 ہزار روپے نقدی بھی لے گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس تین افراد کو گرفتار کر کے بھی اپنے ساتھ لے گئی ہے۔ متاثرہ فریق کے مطابق گرفتار افراد کی رہائی کے لیے ایس ایچ او صدر محمد حسن ملک کی جانب سے مبینہ طور پر 18 لاکھ روپے رشوت طلب کی جا رہی ہے۔
مشتاق احمد رند نے پولیس کارروائی کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے، شفاف تحقیقات کرانے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔