افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف پاک فوج کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے شوال، جنوبی وزیرستان سے ملحقہ افغان طالبان کی پوسٹ کو نشانہ بنایا، پاک فوج کی مؤثر کارروائی پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج نے افغان طالبان کی پوسٹ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ، پاک افواج نے پکتیکا میں شاہین بیس کے امیونیشن ڈپو کو بھی مکمل تباہ کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج افغان طالبان کے ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا رہی ہے۔ گزشتہ روز پاک فوج نے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔